افغانستان امن عمل میں پاکستان کا کردار ہے ،ْحامد کرزئی

پاکستان جان گیا ہوگا افغانستان کو اپنے مقاصد کیلئے مجبور نہیں کرسکتے ،ْ سابق صدر کا بیان

جمعرات 12 اکتوبر 2017 16:30

افغانستان امن عمل میں پاکستان کا کردار ہے ،ْحامد کرزئی
کابل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اکتوبر2017ء) سابق افغان صدرحامد کرزئی نے کہا ہے کہ افغانستان امن عمل میں پاکستان کا کردار ہے ،ْ افغانستان ،ْپاکستان دونوں ممالک میں پاکستان کے کردار کے بغیرامن ناممکن ہے۔

(جاری ہے)

سابق افغان صدرحامد کرزئی نے ایک بیان میں کہا کہ افغانستان، امریکا، پڑوسی ممالک سمیت دیگرممالک سیامن ودوستی چاہتاہے، دوران صدارت 20 سے زائد بار پاکستان کادورہ کیا ،ْدوران صدارت پاکستان سے کہا کہ افغانستان پاکستان سیصرف اچھے تعلقات چاہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان جان گیا ہوگا افغانستان کو اپنے مقاصد کیلئے مجبور نہیں کرسکتے ،ْافغانستان، پاکستان کے درمیان ڈیورنڈ لائن کو آفیشل بارڈرتسلیم نہیں کروں گا۔افغان صدر کے مطابق افغانستان میں تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ تعاون کیماحول کیلئے کام کررہاہوں، طالبان کو خط لکھ کر جنگ بند کرنے کامطالبہ کیا ہے ،ْافغانستان میں امن کیلئے لویا جرگہ ضروری ہے۔

متعلقہ عنوان :