ایک دوسرے کو نیچا دکھانے کی کوششیں بالآخر ملک کو نیچے لے جاتی ہیں‘ خواجہ سعد رفیق

سیاسی جماعتیں مارشل لاء کی مخالفت تو کرتی ہیںلیکن اپنی صفیں منظم نہیں کرتیں‘ وفاقی وزیر ریلویز

جمعرات 12 اکتوبر 2017 16:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اکتوبر2017ء)وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ پاکستان کا مستقبل جمہوریت سے جڑا ہوا ہے ،سیاسی جماعتیں مارشل لاء کی مخالفت تو کرتی ہیںلیکن اپنی صفیں منظم نہیں کرتیں۔ 12اکتوبر 1999ء کے دن کے حوالے سے اپنے بیان میں سعد رفیق نے کہا کہ یہ دن ملکی تاریخ کا سیاہ دن تھا ۔ایٹمی دھماکوں کے بعد وزیر اعظم نواز شریف عالمی سامراج کے لئے ناقابل قبول بن چکے تھے۔

انہوںنے کہا کہ پرویز مشرف کارگل مس ایڈونچر کے ذمہ دار تھے لیکن سزا نواز شریف کو دی گئی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جس نے جب بھی مارشل لا کی حمایت کی غلط کام کیا،پاکستان کا مستقبل جمہوریت سے جڑا ہوا ہے،سیاسی جماعتیں مارشل لاء کی مخالفت تو کرتی ہیںلیکن اپنی صفیں منظم نہیں کرتیں۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت کا تحفظ پارلیمان عدلیہ افواج سول بیوروکریسی اور میڈیا کی مشترکہ ذمہ داری ہے ،قومی اداروں کا باہمی اعتماد ہی ملکی سالمیت اور ترقی کی ضمانت ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک دوسرے کو نیچا دکھانے کی کوششیں بالآخر ملک کو نیچے لے جاتی ہیں۔ یقین ہے ہم سب نے غلطیوں سے کچھ نہ کچھ سیکھا ہے ، ہم سب مل کر پاکستان کو مضبوط بنائیں گے۔