کاروباری ، تجارتی، سیاحتی اور ترقیاتی منصوبوںکیلئے آنیوالے چینی شہریوں کی سکیورٹی مزید بہتر کی جائے ‘ محکمہ داخلہ کی پولیس کوہدایت

ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ میجر (ر) اعظم سلیمان کی زیر صدارت اجلاس ،چینی باسندوں کی سکیورٹی کے متعلق اہم امور زیر غور آئے

جمعرات 12 اکتوبر 2017 16:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اکتوبر2017ء) محکمہ داخلہ نے پولیس کو کاروباری ، تجارتی، سیاحتی اور ترقیاتی منصوبوںکیلئے آنے والے چینی شہریوں کی سکیورٹی مزید بہتر کرنے کی ہدایات جاری کر دیں۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ میجر (ر) اعظم سلیمان کی زیر صدارت گزشتہ روز اجلاس منعقد ہوا جس میں چینی باسندوں کی سکیورٹی کے متعلق اہم امور زیر غور آئے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز، ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ فیصل شاہکار سمیت دیگر اعلیٰ افسران نے شرکت کی ۔اجلاس میں آئی جی کیپٹن (ر)عارف نواز نے سکیورٹی کے حوالے سے بریفنگ دی ۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ نے چینی باشندوں کی سکیورٹی سخت بنانے کی ہدایات دیں۔پولیس سربراہ کو کاروباری ، تجارتی، سیاحتی ، ترقیاتی منصوبوںکیلئے آنے والے چینی شہریوں کی سکیورٹی مزید بہترکرنے کی ہدایات دی گئیں۔

متعلقہ عنوان :