ایف ایف سی اور ہاشو گروپ کے مابین معاہدہ طے پا گیا

جمعرات 12 اکتوبر 2017 16:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اکتوبر2017ء) فوجی فرٹیلائزر کمپنی لمیٹڈ کی آفیشل نان پرافٹ آرگنائزیشن، سونا ویلفیئر فائونڈیشن اور ہاشو فائونڈیشن کی جانب سے پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول میں اہم کردار ادا کرنے کے حوالے سے مفاہمتی یاداشت پر دستخط کر دئیے گئے ۔ سونا ویلفیئر فائونڈیشن کی جانب سے چیف آپریٹنگ آفیسر بریگیڈئر عابد محمود جبکہ ہاشو فائونڈیشن کی جانب سے کنٹری ڈائریکٹر عائشہ خان نے معاہدے پر دستخط کیے۔

(جاری ہے)

اس معاہدے کا مقصد ملک کے کم مراعات یافتہ طبقے کی خوشحالی اور فلاح و بہبود میں اہم کردار ادا کرنا ہے۔ سونا ویلفیئر فائونڈیشن کے بریگیڈئر عابد محمود کا کہنا تھا کہ یہ باہمی اشتراک معاشرتی ذمہ داری اور پائیدار ترقی کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ اس موقع پر ہاشو فائونڈیشن کی کنٹری ڈائریکٹر عائشہ خان کا کہنا تھا کہ عزم صرف کسی فرد یا سوسائٹی کی فلاح کے ساتھ ختم نہیں ہو جاتا بلکہ یہ پائیدار ترقی کے حصول کے لیے حکومت کی مدد کرنے کی جانب پہلا قدم ہے۔

متعلقہ عنوان :