Live Updates

کسی بھی رنگ و نسل کی تمیز کئے بغیر دکھی انسانیت کی خدمت کرنا ہی مہذب قوموں کا شعار ہے‘خلیل طاہر سندھو

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی زیر قیادت پنجاب حکومت دُکھی انسانیت کی خدمت میں پیش پیش ہے‘صوبائی وزیر

جمعرات 12 اکتوبر 2017 17:01

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اکتوبر2017ء) صوبائی وزیر انسانی حقوق و اقلیتی امور خلیل طاہر سندھو نے کہا ہے کہ دُکھی انسانیت کی خدمت کسی بھی مذہب سے بالاتر ہے اور اس میں کسی بھی رنگ و نسل کی تمیز کئے بغیرہر لمحہ دُکھی انسانیت کی خدمت کرنا ہی مہذب قوموں کا شعار ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی زیر قیادت پنجاب حکومت بھی دُکھی انسانیت کی خدمت میں پیش پیش ہے اور صوبہ بھر میں عام آدمی کی سہولت کے لئے مسلسل اقدامات کرتی جارہی ہے۔

لاہور شہر سے پنجاب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ فری موٹر بائیکس ایمبولینس کی سہولت فراہم کیا جا نا دُکھی انسانیت کی خدمت میں ایک نمایاں اقدام ہے۔ان خیالات کا اظہار آج صوبائی وزیر نے اقلیتی ممبران کے ایک وفد سے اپنے آفس میں ملاقات کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ذاتی دلچسپی کے باعث صحت عامہ کے شعبے میں جاری اصلاحاتی پروگرام پر نمایاں پیش رفت ہو رہی ہے۔

دیہات میں ایمبولینس سروس شروع ہونے سے خواتین کو سہولت مل رہی ہے جبکہ ہیپا ٹائٹس کے مریضوں کے لئے فلٹر کلینکس بنانے کا آغاز کردیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ عالمی اداروں کی جانب سے بھی پنجاب حکومت کے اقدامات کی تعریف کی جا رہی ہے اور اس بات سے کوئی انکار نہیں کر سکتا کہ گزشتہ 4سالوں میں صوبہ بھر میں صحت کے حوالے سے نمایاں تبدیلیا ں آئی ہیں۔
Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :