کراچی میں فائرنگ،ٹریفک اہلکار بلٹ پروف جیکٹ کے باعث محفوظ

جمعرات 12 اکتوبر 2017 17:31

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اکتوبر2017ء) کراچی کے میٹروپول سگنل پرمسلح ملزمان نے ٹریفک سب انسپکٹر پر فائرنگ کردی، تاہم بلٹ پروف جیکٹ کی وجہ سے اہلکار محفوظ رہا۔

(جاری ہے)

ڈی ایس پی فیریئر کنور آصف کے مطابق دو مسلح ملزمان نیٹریول ایجنسی کے باہر ملازم کولوٹ رہے تھے، دفتر کے سامنے کھڑے ٹریفک اہلکار نے ملزمان پر فائرنگ کردی، جس کے بعد ملزمان جوابی ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔ملزمان ساڑھے 3 لاکھ روپے لوٹ کر فرارہوئے۔ٹریفک پولیس اہلکار نے بتایا کہ ہیلمٹ پہنے دو مسلح افراد بینک سے نکلنے والے کمپنی کے ملازم سے جیکٹ چھیننے کی کوشش کر رہے تھے،میں نے پیچھا کرنے کی کوشش کی تو ڈاکووں نے مجھ پر فائرنگ کردی تاہم وہ رقم لوٹنے میں کامیاب ہو گئے۔

متعلقہ عنوان :