زر ضمانت جمع نہ کرانے پر سابق ڈی جی ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی ٹڈاپ عبدالکریم داؤدپوتا کو جیل بھیجنے کا حکم

جمعرات 12 اکتوبر 2017 17:31

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اکتوبر2017ء) وفاقی اینٹی کرپشن کورٹ نے زر ضمانت جمع نہ کرانے پر سابق ڈی جی ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی ٹڈاپ عبدالکریم داؤدپوتا کو جیل بھیجنے کا حکم اورسابق وزیراعظم یوسف رضا کے عدالت میں پیش نہ ہونے پر مقدمے کی سماعت نومبرتک ملتوی ۔جمعرات کو کراچی کی وفاقی اینٹی کرپشن کورٹ میں ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں اربوں کی کرپشن سے متعلق سماعت ہوئی ۔

میں ملکی خزانے کو اربوں کا چونا لگانے والے کو ضمانتی نہ سکا،، ملزم کے وکیل نے عدالت کو بتایا سابق ڈی جی کی ضمانت دینے کے لیے کوئی تیار نہیں جس پر عدالت نے زر ضمانت جمع نہ کرانے پرسابق ڈی جی ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی ٹڈاپ عبدالکریم داد پوتا کو جیل بھیجنے کا حکم دے دیا ۔ سابق ڈی جی ٹڈاپ عبدالکریم داد پوتا 70 مقدمات میں نامزد ہیں ،، ملزم کی عدالت نے 70مقدمات میں ایک کروڑ مچلکوں کے عوض ضمانت منظورکی تھی ،، ملزم کے خلاف ٹڈاپ میں اربوں روپے کرپشن کے الزامات ہیں ۔

(جاری ہے)

دوسری جانب عدالت ٹڈاپ اسکینڈل کے چھبیس مقدمات کی سماعت ہوئی،، مستقل پراسیکیوٹر نہ ہونے کے باعث اہم مقدمات تاخیر کے شکار ہیں ،، ڈی جی ایف آئی اے کو مستقل پراسیکیوٹر فراہم کرنے سے متعلق آگاہ کیا گیا ۔ سابق وزیراعظم یوسف رضا عدالت میں پیش نہ ہوئے مقدمے کی سماعت نومبرتک ملتوی کردی گئی ۔

متعلقہ عنوان :