ایس پی وی آئی پی کو پنجاب کی اعلیٰ شخصیت کے روٹ پر موجود نہ ہونے اور غلط بیانی پر او ایس ڈی بنا دیا گیا

جمعرات 12 اکتوبر 2017 17:31

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اکتوبر2017ء) ایس پی وی آئی پی بلال قیوم کو پنجاب کی اعلیٰ شخصیت کے روٹ پر موجود نہ ہونے اور غلط بیانی پر او ایس ڈی بنا دیا گیا ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ ایس پی وی آئی پی بلال قیوم نے پنجاب کی اعلیٰ شخصیت کے سٹاف کو روٹ پر موجود ہونے کا بتایا تاہم جب ان کی لوکیشن چیک کی گئی تو وہ اپنے گھر پر موجود تھے ۔اس حوالے سے اعلیٰ شخصیت کو آگاہ کیا گیا جس پر انہیں فوری او ایس ڈی بنا کر سی پی آفس رپورٹ کرنے کے احکاما ت جاری کر دئیے گئے۔

متعلقہ عنوان :