ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کا چانڈکا سول اسپتال کا دورہ، آرتھو وارڈ سمیت اسٹور کا دورہ

مریضوں کی جانب سے زائد المیعاد انجکشن ملنے کی شکایت، سی ٹی اسکین مشین کی خرابی پر ہسپتال انتظامیہ نے دو روز کی مہلت طلب کرلی

جمعرات 12 اکتوبر 2017 17:31

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اکتوبر2017ء) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کا چانڈکا سول اسپتال کا دورہ، آرتھو وارڈ سمیت اسٹور کا دورہ، مریضوں کی جانب سے زائد المیعاد انجیکشن ملنے کی شکایت، سی ٹی اسکین مشین کی خرابی پر اسپتال انتظامیہ نے دو روز کی مہلت طلب کرلی۔

(جاری ہے)

لاڑکانہ کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عبدالغفور کلہوڑو نے چانڈکا میڈیکل اسپتال کے زیر انتظام سول اسپتال کے آرتھو وارڈ کا دورہ کیا جہاں پر انہوں نے داخل مریضوں کو ملنے والی سہولیات کے متعلق معلومات لیتے ہوئے صفائی ستھرائی کا جائزہ لیا جبکہ داخل ایک مریض نے انہیں دو ماہ کے بعد ضایع ہونے والی انجکیشن دینے کی شکایت پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے اسٹور کا دورہ کرکے وہاں تعینات عملے کو ہدایت کی کہ فرج اور ڈیف فریز میں موجود ادویات کو مطلوب سینٹی گریڈ پر ٹھنڈا رکھا جائے تاکہ ان سے مریضوں کو سہولیات میسر ہوں جس کے بعد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے سی ٹی اسکین مشین کے وارڈ میں پہنچے جہاں مشین میں بند ہونے پر سیشن جج نے برہمی کا اظہار کیا جس پر چانڈکا اسپتال کے ایم سید محبوب شاہ اور انچارج ڈاکٹر فاروق شیخ نے ان سے مشین ٹھیک کرنے کے متعلق دو دن کی مہلت طلب کی جسے منظور کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے انہیں ہدایت کی کہ مشین کو دو روز میں ٹھیک کیا جائے تاکہ مریضوں کو سی ٹی اسکین ٹیسٹ کا فائدہ پہنچ سکے۔