چیئرمین بلدیہ شرقی معید انور کی زیر صدارت بلدیہ شرقی کے محکمہ جاتی کمیٹیوں کا اجلاس

جمعرات 12 اکتوبر 2017 18:11

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اکتوبر2017ء) چیئرمین بلدیہ شرقی معید انور کی زیر صدارت بلدیہ شرقی کے محکمہ جاتی کمیٹیوں کا اجلاس منعقد ہوا جس میں کمیٹی کے چئیرمینز کا انکی کمیٹی کے لحاظ سے محکمہ جاتی سربراہان سے تعارف کروایا گیا اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چیئرمین بلدیہ شرقی معید انور نے کہا کہ مختلف کمیٹیوں کے چیئرمینز میرے معاون ہیں انکے آنے سے مجھ پر موجود بوجھ کم ہوسکے گا جبکہ جو مسائل میری آنکھوں سے اوجھل ہیں آپ کی مدد سے وہ سامنے آسکیں گے ہر کمیٹی کا چیئرمین ضلع شرقی کی بہتری کیلئے لائحہ عمل طے کر کے اقدامات کرنے میں ہماری معاونت فرمائیں ہمیں ہر سیاسی وابستگی کو پس پشت رکھکر عوام کی خدمت کرنی ہے لہذا اس بات کا خصوصی خیال رکھا جائے کہ عوامی خدمت میں سیاسی وابستگیاں آڑ نہ بنیں اس موقع پر اپوزیشن لیڈر ذوالفقار قائمخانی سمیت دیگر کمیٹی چیئرمینز نے انہیں اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی اپوزیشن لیڈر ذوالفقار قائمخانی نے اس موقع پر کہا کہ ہم عوام کی خدمت کے کاموں کیلئے ایک ہیں، عوامی خدمت پر ہمیشہ ہمارا تعاون آپکے ساتھ رہے گا کمیٹی کے چیئرمینز کو با اختیار بنانے کے ساتھ افسران کے تعاون کو بھی یقینی بنایا جائے اور کمیٹیوں کے چئیرمینز کو مناسب مراعات بھی ملنی چاہیئں انہوں نے میونسپل کمشنر بلدیہ شرقی اختر علی شیخ سے کہا کہ وہ کونسل کی منظور شدہ قرار دادوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں بعدا زاںچیئرمینز بلدیہ شرقی معید انور کے والد کیلئے دعائے صحت اور قائمقام ڈائریکٹر انفارمیشن محمد فرحان خان کی والدہ کے انتقال پر دعائے مغفرت کی گئی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں میونسپل کمشنر اختر علی شیخ، سپریٹینڈنگ ، انجینئر شفیق الرحمن تمام محکمہ جات کے افسران اور یوسی وائس چیئر مینز و کمیٹی چیئر مینز نے شرکت کی۔