کراچی میں مسلح ملزمان نے ٹریفک سب انسپکٹر پر فائرنگ کردی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 12 اکتوبر 2017 18:14

کراچی میں مسلح ملزمان نے ٹریفک سب انسپکٹر پر فائرنگ کردی
کراچی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔12 اکتوبر۔2017ء) کراچی کے میٹروپول سگنل پرمسلح ملزمان نے ٹریفک سب انسپکٹر پر فائرنگ کردی، تاہم بلٹ پروف جیکٹ کی وجہ سے اہلکار محفوظ رہا۔

(جاری ہے)

ڈی ایس پی فیریئر کنور آصف کے مطابق دو مسلح ملزمان ٹریول ایجنسی کے باہر ملازم کولوٹ رہے تھے، دفتر کے سامنے کھڑے ٹریفک اہلکار نے ملزمان پر فائرنگ کردی، جس کے بعد ملزمان جوابی ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔

ملزمان ساڑھے 3 لاکھ روپے لوٹ کر فرارہوئے۔ٹریفک پولیس اہلکار نے بتایا کہ ہیلمٹ پہنے دو مسلح افراد بینک سے نکلنے والے کمپنی کے ملازم سے جیکٹ چھیننے کی کوشش کر رہے تھے،میں نے پیچھا کرنے کی کوشش کی تو ڈاکوﺅں نے مجھ پر فائرنگ کردی تاہم وہ رقم لوٹنے میں کامیاب ہو گئے۔

متعلقہ عنوان :