عمران خان نے نااہل قرار دیے جانے کی صورت میں سیاست چھوڑنے کا اعلان کر دیا

muhammad ali محمد علی جمعرات اکتوبر 18:46

عمران خان نے نااہل قرار دیے جانے کی صورت میں سیاست چھوڑنے کا اعلان کر ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 12اکتوبر 2017ء) عمران خان نے نااہل قرار دیے جانے کی صورت میں سیاست چھوڑنے کا اعلان کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اگر انہیں نااہل کیا گیا تو وہ سیاست چھوڑ دیں گے۔

عمران خان نے مزید کہا ہے کہ ایک شخص نے عدالت سے سزا پانے کے باوجود پارٹی کا صدر بن کر قانون اور آئین کا مذاق اڑایا ہے۔ تاہم وہ ایسا کچھ نہیں کریں گے۔ واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی کی پٹیشن پر سپریم کورٹ میں عمران خان کیخلاف نااہلی کا کیس چل رہا ہے۔ کیس کی سماعت مکمل ہو چکی ہے جبکہ اس کا فیصلہ جلد سنائے جانے کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :

Your Thoughts and Comments