پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی نہ کرنے اور اضافی سیلز ٹیکس کی وصولی کیخلاف اپیل پر وفاقی حکومت اور اوگرا سے جواب طلب

جمعرات 12 اکتوبر 2017 19:04

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی نہ کرنے اور اضافی سیلز ٹیکس کی وصولی ..
لاہور۔12 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اکتوبر2017ء) لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے پٹرولیم مصنوعات نرخوں اور اضافی سیلز ٹیکس کی وصولی کیخلاف اپیل پر وفاقی حکومت اور اوگرا سے جواب طلب کر لیا۔

(جاری ہے)

درخواست گزار جوڈیشل ایکٹوازم پینل کے اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے انٹرا کورٹ اپیل میں موقف اختیار کیا کہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی لیکن وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی بجائے سیلز ٹیکس میں اضافہ کردیا جبکہ حکومت پہلے ہی پٹرولیم مصنوعات پر اضافی سیلز ٹیکس وصول کر رہی ہے، انہوں نے کہا کہ سیلز ٹیکس میں اضافے کی قومی اسمبلی اور کابینہ سے منظوری نہیں لی گئی ہے۔ عدالت نے اوگرا سمیت وفاقی حکومت سے جواب طلب کر لیا ۔

متعلقہ عنوان :