ختم نبوت ؐکے حلف پر نقب زنی کی سازش کرنیوالوں کو بے نقاب کرنا حکومت کا مذہبی وآئینی فرض ہے ،ثروت اعجاز قادری

جمعرات 12 اکتوبر 2017 19:52

ختم نبوت ؐکے حلف پر نقب زنی کی سازش کرنیوالوں کو بے نقاب کرنا حکومت ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 اکتوبر2017ء) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے سینیٹ سے ختم نبوت کا حلف نامہ بحال ہونے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ختم نبوت کے حلف پر نقب زنی کی سازش کرنیوالوں کو بے نقاب کرنا حکومت کا مذہبی وآئینی فرض ہے ،عوام جاننا چاہتے ہیں ایسے کونسے عناصر ہیں جن کے ایمائ پر بار بار ختم نبوت کے قانون کو کمزور کرنے کیلئے تیر چلائے جاتے ہیں ،وزیر قانون اور سیکریٹری قانون کو فوری برطرف کرکے انکوائری کی جائے،حلف کو ختم کرنے کی سازش کرنیوالوں کو قانون کے مطابق انجام تک پہچانا چاہتے ہیں ،حکومت نے ختم نبوت پر حملہ کرنیوالوںکو سزا نہیں دی تو عوام جذبہ ایمانی کے تحت احتجاج کا پورا حق رکھتے ہیں اہلسنت کے اکابرین کی اسلام اور پاکستان کیلئے لازوال قربانیاں ہیں ،دہشتگردی کے خاتمے کیلئے علمائ اہلسنت نے اہم کردار ادا کیا اور دہشتگردوں کے خلاف فتوے دیئے ، قائدین کے مشن کی تکمیل کیلئے رات دن جدوجہد کی اوراسلام کے خلاف منفی نظریات رکھنے والوں کے خلاف علم جہاد بلند کیا ،پاکستان اسلام کا قلعہ ہے اور انشائ اللہ اس کی سلامتی وبقائ کیلئے ہم کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے ،عدل وانصاف کے بغیر گڈ گورننس ناممکن ہے حکومت عوام کو سستا انصاف فراہم کرنے کیلئے اولین ترجیعات پر کام کرئے ، غلامان مصطفی ملکی سلامتی کیلئے جان ومال نچھاور کرنے کا عزم رکھتے ہیں ،ملک مخالف کسی بھی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دینگے۔