شکریہ پاک فوج! غیر ملکیوں کو بازیاب کروانے پر ڈونلڈ ٹرمپ کا پاکستان کے نام شکریہ کا خصوصی پیغام

muhammad ali محمد علی جمعرات 12 اکتوبر 2017 19:31

شکریہ پاک فوج! غیر ملکیوں کو بازیاب کروانے پر ڈونلڈ ٹرمپ کا پاکستان ..
واشنگٹن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 12اکتوبر 2017ء) غیر ملکیوں کو بازیاب کروانے پر ڈونلڈ ٹرمپ کا پاکستان کے نام شکریہ کا خصوصی پیغام سامنے آیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاک فوج کی جانب سے 5 غیر ملکیوں کو دہشت گردوں کے نرغے سے بازیاب کروانے کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا خصوصی پیغام سامنے آیا ہے۔

(جاری ہے)

ڈونلڈ ٹرمپ نے غیر ملکیوں کو بازیاب کروانے پر پاک فوج اور حکومت پاکستان کا خصوصی شکریہ ادا کیا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے پاک فوج کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس آپریشن کی کامیابی سے پاکستان اور امریکا کے تعلقات میں مثبت پیش رفت ہوئی ہے۔ پاکستان کا تعاون امریکی خواہشات کے عین مطابق ہے۔ خطے کی سیکورٹی میں بہتری کیلئے پاکستان اور امریکا کو مزید تعاون اور ایست اقدامات کی ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :