فرانس اور جرمن پولیس کی مشترکہ کارروائی

وزٹ ویزوں پر یورپ پہنچانے والا اسمگلروں کا گروہ گرفتار،تمام افراد کا تعلق بھارت سے ، ویزٹ ویزے لگوا کر لوگوں کو یورپ لا رہے تھے

جمعرات 12 اکتوبر 2017 20:24

پیرس ، برلن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اکتوبر2017ء) فرانس اور جرمنی کی پولیس نے ایک مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے انسانوں کی اسمگلنگ کرنے والے ایک گروہ کے متعدد ارکان گرفتار کر لیے ہیں۔ گروہ کے تمام افراد کا تعلق بھارت سے ہے اور وہ ویزٹ ویزے لگوا کر لوگوں کو یورپ لا رہے تھے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق انسانوں کی اسمگلنگ میں ملوث ایک گروہ سے تعلق رکھنے والے چھ افراد کو آج گیارہ اکتوبر بروز منگل پیرس اور اس کے نواحی علاقوں میں مارے گئے چھاپوں کے دوران گرفتار کیا گیا۔

فرانسیسی اور جرمن پولیس کے مطابق فرانس سے یہ لوگ بھارتی شہریوں کو جعلی دستاویزات کی مدد سے وزٹ ویزے پر کسی یورپی ملک میں لے آتے تھے اور پھر انہیں شینگن زون کے کسی دوسرے ملک میں منتقل کر کے انہیں غیرقانونی طور پر روزگار کے مواقع بھی فراہم کرتے تھے۔

(جاری ہے)

ایسی ہی جعلی دستاویزات کی مدد سے ان اسمگلروں نے بھارت سے تعلق رکھنے واگے آٹھ خاندانوں کو فرانس کے سیاحتی ویزے لگوا کر بلایا اور بعد ازاں انہیں جرمن شہر ڈریسڈن منتقل کر دیا۔

ان بھارتی خاندانوں کو ڈریسڈن میں نوکریاں بھی مہیا کی گئی تھیں۔پیرس اور اس کے نواحی علاقوں میں آج مارے گئے چھاپوں کے دوران چھ اسمگلروں کی گرفتاری کے فوری بعد ڈریسڈن میں مقیم آٹھ بھارتی خاندانوں سے تعلق رکھنے والے سبھی افراد کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔ اس کارروائی میں یوروپول نے بھی حصہ لیا۔یورپی یونین اور ترکی کے مابین طے پانے والے معاہدے کے مطابق یونان پہنچنے والے غیر قانونی تارکین وطن کی ترکی واپسی کا عمل پیر چار اپریل سے شروع ہو جائے گا۔

فی الحال واضح نہیں ہے کہ پیر کے روز کتنے پناہ گزین ملک بدر کیے جائیں گے۔فرانس اور جرمنی کی پولیس کے مطابق انسانوں کے ان اسمگلروں نے ان خاندانوں کے لیے وزٹ ویزے حاصل کرنے کے لیے بینکوں کی جعلی دستاویزات بھی تیار کی تھیں جن میں ان افراد کی آمدنی کو بڑھا چڑھا کر دکھایا گیا تھا۔ سیاحتی ویزے پر فرانس آنے والے افراد کو غیر قانونی طور پر جرمنی کے علاوہ پرتگال بھی منتقل کیا گیا۔۔