صوبہ بھر میںسکول کینٹینوں کی چیکنگ ،کاربونیٹیڈ اورکولا ڈرنکس کی عدم دستیابی پراظہار اطمینان

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی صوبہ بھر 512سکولوں کی چیکنگ ،لاہور کے 188سکول چیک کیے گئے متعدد فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ، ناقص صفائی کے ناقص انتظامات ، فوڈ لائسنس کی عدم موجودگی پر جرمانے، وارننگ نوٹس

جمعرات 12 اکتوبر 2017 22:04

صوبہ بھر میںسکول کینٹینوں کی چیکنگ ،کاربونیٹیڈ اورکولا ڈرنکس کی عدم ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اکتوبر2017ء) وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایت پرعوام کو صحتمند اور معیاری خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے پنجاب فوڈ اتھارٹی کا ناقص اشیا ء خورونوش بنانے اور بیچنے والوں کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے ۔ سکولوں اور مدرسوں میں کاربونیٹڈ، کولا اور انرجی ڈرنکس پر عائد کردہ پابندی کو یقینی بنانے کے لیے پنجاب فوڈ اتھارٹی ٹیموں نے شہر بھر میںسکولز کینٹینوں کی چیکنگ کی۔

تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آپریشنز رافعہ حیدرکی سربراہی میں لاہور میں متعددسکولوں ،مدارس اورفوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کی ۔ کولا ڈرنکس کی سکولوں میں عدم دستیابی پر اطمینان کا اظہار کیا گیا اور سکول انتظامیہ کو کاربونیٹڈ، کولا اور انرجی ڈرنکس پر پابندی کو یقینی بنانے پرشاباش دی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پرڈائریکٹر آپریشنز رافعہ حیدر کا کہنا تھا سکولوں اور مدرسوں میں کاربونیٹڈ، کولا اور انرجی ڈرنکس پابندی پر عمل درآمد جاری ہے۔

سکولوں اور دینی مدارس میں تعلیم حاصل کرنے والے بچے ہمارے ملک کا اثاثہ اور قوم کا مستقبل ہیں۔ ملک کے اس مستقبل کی صحت کو یقینی بنانے اور وزیر اعلی پنجاب کے صحت مند پنجاب کے مشن کو مستقل مزاجی سے آگے بڑھایا جا رہاہے ۔مدارس کے طلباء کو صحت مند خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے انتظامیہ کا تعاون قابل ستائش ہے۔مزید کاروائیواں میں قائداعظم انڈسٹریل ایریا میںمعروف مینوفیکچرنگ یونٹ کو صفائی کے ناقص انتظامات اور فوڈ لائسنس نہ ہونے پرسیل کر دیا گیا۔

کریم بلاک میں واقع الخیر کھڈا چکن بروسٹ کو1,000/-، پیزا21کو4,500/-، کشمیر نان شاپ کو 5,00/-، ڈوسے بیکرزاینڈسویٹس کو6,000/-اورگورمے سویٹ اینڈبیکرزکو2,000/-کے جرمانے عائدکئے گئے۔ جرمانے نا مناسب صفائی کے انتظامات، فوڈ لائسنس کی عدم موجودگی،کیڑے مکوڑوںکی موجودگی ، میڈیکل سرٹیفیکیٹ کی عدم موجودگی اور پہلے سے دی گئی ہدایات پر عمل نہ کرنے پرکیے گئے۔ قصور ڈسٹرکٹ میں کاروائی کرتے ہوئے اسلم سویٹس کو غیر معیاری اشیاء کی فروخت اور صفائی کے نا مناسب انتظامات پرجرمانہ جبکہ حاجی سویٹس سے 400 گرام نان فوڈ گریڈ کلر قبضے میں لے کر موقع پر تلف کر دیا۔

متعلقہ عنوان :