پاکستان ایران کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے، دونوں ملکوں کے درمیان گہرے برادرانہ تعلقات ، تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کی گنجائش ہے

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی ایران کے سفیر مہدی ہنر دوست سے ملاقات میں گفتگو

جمعرات 12 اکتوبر 2017 22:20

پاکستان ایران کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے، دونوں ملکوں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 اکتوبر2017ء) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان برادر ملک ایران کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے، دونوں ملکوں کے درمیان گہرے برادرانہ تعلقات ہیں، دونوں ملکوں کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کی گنجائش ہے۔ جمعرات کو ایران کے سفیر مہدی ہنر دوست سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پاکستان برادر ملک ایران کے ساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے، دونوں ملکوں کے درمیان گہرے برادرانہ تعلقات ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کی گنجائش ہے، وزیراعظم نے دونوں ملکوں کے درمیان اعلیٰ سطح وفود کے تبادلے پر اظہار اطمینان کیا اور نیویارک میں ایرانی صدر حسن روحانی کے ساتھ ملاقات کا ذکر بھی کیا۔ ایرانی سفیر نے وزیراعظم کو ایرانی قیادت کی جانب سے نیک تمنائوں کا پیغام پہنچایا اور کہا کہ ایران پاکستان کے ساتھ تعلقات کو انتہائی اہم سمجھتا ہے، پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کیلئے پرعزم ہیں، پاکستان کے ساتھ ہر شعبے میں تعاون کے فروغ کے خواہاں ہیں۔