جاپان کو قریبی دوست اور قابل اعتماد شراکت دار سمجھتے ہیں، پاکستان کے معاشی حالات اور امن و امان میں نمایاں بہتری آئی ہے، جاپان کے ساتھ تعاون کو فروغ دینے کے خواہاں ہیں

،تجارت، سرمایہ کاری، بنیادی ڈھانچے اور توانائی کے شعبوں میں تعاون بڑھانا چاہتے ہیں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا جاپان کے سفیر تاکاشی کو رائی سے ملاقات میں گفتگو

جمعرات 12 اکتوبر 2017 22:20

جاپان کو قریبی دوست اور قابل اعتماد شراکت دار سمجھتے ہیں، پاکستان کے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 اکتوبر2017ء) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ جاپان کو قریبی دوست اور قابل اعتماد شراکت دار سمجھتے ہیں، پاکستان کے معاشی حالات اور امن و امان میں نمایاں بہتری آئی ہے، پاکستان جاپان کے ساتھ تعاون کو فروغ دینے کا خواہاں ہے،تجارت، سرمایہ کاری، بنیادی ڈھانچے اور توانائی کے شعبوں میں تعاون بڑھانا چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

جمعرات کو جاپان کے سفیر تاکاشی کو رائی سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ جاپان کو قریبی دوست اور قابل اعتماد شراکت دار سمجھتے ہیں، پاکستان کے معاشی حالات اور امن و امان میں نمایاں بہتری آئی ہے، بہتر امن و امان قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کامیابی کارروائی کا نتیجہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان جاپان کے ساتھ تعاون کو فروغ دینے کا خواہاں ہے، تجارت ، سرمایہ جاری، بنیادی ڈھانچے اور توانائی کے شعبوں میں تعاون بڑھانا چاہتے ہیں۔