کراچی کے بعد لاہور میں بھی خواتین پر چاقو سے حملوں کا آغاز

muhammad ali محمد علی جمعرات 12 اکتوبر 2017 20:22

کراچی کے بعد لاہور میں بھی خواتین پر چاقو سے حملوں کا آغاز
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 12اکتوبر 2017ء) کراچی کے بعد لاہور میں بھی خواتین پر چاقو سے حملوں کا آغاز ہو گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں جاری خواتین پر چاقو کے حملوں کے بعد اب بظاہر ایسے حملوں کا آغاز لاہور میں بھی ہو گیا ہے۔ یہ واقعہ چوہنگ کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں پیش آیا جس کے دوران خاتون شکیلہ پر حملہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے تیز دھار آلے سے خاتون شکیلہ پر حملہ کردیا۔ خاتون کو ٹانگ اور کمر پر گہرے زخم آئے جبکہ انہیں22 ٹانکے بھی لگے۔ پولیس کے مطابق زخمی 45 سالہ خاتون نے قانونی کارروائی سے انکار کردیا ہے۔ تاہم پولیس تفتیش میں مصروف ہے۔ خاتون کا کہنا ہے کہ میری کسی سے دشمنی نہیں، حملہ آور نے ہیلمٹ پہن رکھا تھا نہیں پہچان سکتی۔

متعلقہ عنوان :