ایم کیو ایم میں الطاف حسین فرعون بنا بیٹھا تھا،مصطفی کمال

الطاف حسین کی ایک آواز پر جان دینے والے آج پورے پاکستان اسکا نام لینے والا بھی کوئی نہیں ہے الطاف حسین کے بعد ہمیں دیگر سیاسی جماعتوں میں موجود فرعونوں کا خاتمہ کرنا ہے،سر براہ پی ایس پی کی میڈیا سے گفتگو

جمعرات 12 اکتوبر 2017 22:26

ایم کیو ایم میں الطاف حسین فرعون بنا بیٹھا تھا،مصطفی کمال
ٹنڈوالہ یار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اکتوبر2017ء) ایم کیو ایم میں الطاف حسین فرعون بنا بیٹھا تھا الطاف حسین کی ایک آواز پر جان دینے والے آج پورے پاکستان اسکا نام لینے والا بھی کوئی نہیں ہے الطاف حسین کے بعد ہمیں دیگر سیاسی جماعتوں میں موجود فرعونوں کا خاتمہ کرنا ہے سندھ حکومت زندگی کے ہر شعبے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے سندھ اور آنے والی نسلوں کی بقاء کے لیے عوام کے پاس پی ایس پی میں شمولیت کے علاوہ کوئی دوسرا آپشن نہیں ہے مصطفی کمال کا لیاقت گیٹ پرکارکنان اور میڈیا سے خطابکرتے ہوئے کہا ٹنڈوالہ یارملک کی عوام کی امیدیں اب پی ایس پی سے وابسطہ ہیں مصطفی کمال پی ایس اپی اب چاروں صوبوں کی زنجیر بن چکی ہے آج میرے ساتھ سیدھے ہاتھ پر لیاری کا ساجد بلوچ اور الٹے ہاتھ پر پنچاب کا افتخار رندواھا اور سندھ کا بیٹا اشفاق منگی بھی پی ایس پی کے ساتھ ہے سندھ میں پینے کا پانی نہیں اور گندہ پانی گھرو میں جا رہا ہے جہاں سے جانور پانی پی رہے ہیں وہیں سے انسان پانی پی رہے ہیںسندھ میں ہیپاٹاٹئس اور دیگر موذی مرض پھیل رہے ہیں الطاف حسین ایک فروعنیت کا سیمبل ہے اور ہمیں ہر جماعت سے الطاف حسین کا خاتمہ کرنا پڑے گاپی ایس پی سندھ کے ایک ایک گوٹھ گاوں اور ضلعوں میں چھا گئی ہے صوبہ پنجاب کا 36 اضلاع۔

(جاری ہے)

بلوچستان کے 12 اور کے پی کے 7 ڈویژن میں چھا گئی ہے پی ایس پی نے بھائیوں کو بھائیوں سے لڑانے والوں کا خاتمہ کر دیاہے آئندہ عوامی مسائل کا حل صرف پی ایس پی ہے۔#