Live Updates

اگرعمران کو گرفتار کیا تو کٹھ پتلی حکومت گھر جائے گی‘محمودا لرشید

توہین عدالت پر بلا مشروط معافی مانگ لی پھر عمران خان کے وارنٹ گرفتاری کس کو خوش کرنے کیلئے جاری کئے گئی

جمعرات 12 اکتوبر 2017 23:01

اگرعمران کو گرفتار کیا تو کٹھ پتلی حکومت گھر جائے گی‘محمودا لرشید
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اکتوبر2017ء) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمودالرشید نے کہا کہ اگرعمران کو گرفتار کیا تو کٹھ پتلی حکومت گھر جائے گی، الیکشن کمیشن کو وارنٹ نہیں اپنی ساکھ بچانے کیلئے غیر جانبداری ثابت کرنا ہوگی ، عوام اس غیر قانونی فعل کیخلاف ازخود سڑکوں پر نکلے گی، جب الیکشن کمیشن میں وکیل پیش کر دیا، توہین عدالت پر بلا مشروط معافی مانگ لی پھر عمران خان کے وارنٹ گرفتاری کس کو خوش کرنے کیلئے جاری کئے گئی تحریک انصاف اس غیر قانونی فعل کی شدید مذمت کرتی ہے لیکن ان سب کے باوجود بلیک میل ہونگے اور نہ ہی شریف خاندان کو کرپشن پر سزائیں دلانے سے پیچھے ہٹیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پنجاب اسمبلی میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ آئینی و قانون لحاظ سے تحریک انصاف کی رکنیت ختم ہوتے ہی عائشہ گلا لئی کی اسمبلی رکنیت ختم ہو جانی چاہئے تھی لیکن اس میں تاخیر اور عمران خان کے وارنٹ گرفتاری میں جلدی صرف حکومتی ایما پر کی گئی، ا س سنجیدہ معاملے کو اسمبلی کے فلور پر اٹھائیں گے۔ ایک سوال کے جواب میں میاں محمودالرشید نے کہا کہ ملکی اداروں کو اپنی ساکھ بچانے اور عوام میں مقبولیت برقرار رکھنے کیلئے غیر جانبدارانہ پالیسی اختیار کرنا ہوگی ورنہ انتقامی سیاست اور روش ملک کو مزید تباہی کی جانب لے جائیگی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :