وزیر اعظم سے ایرانی سفیر کی ملاقات ،ْ پاکستان اور ایران کے درمیان تعلقات پر اطمینان کا اظہار

دونوں ملکوں کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کی گنجائش ہے ،ْشاہد خاقان عباسی کی گفتگو

جمعرات 12 اکتوبر 2017 23:26

وزیر اعظم سے ایرانی سفیر کی ملاقات ،ْ پاکستان اور ایران کے درمیان تعلقات ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اکتوبر2017ء) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہاہے کہ پاکستان اور ایران کے درمیان تعلقات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کی گنجائش ہے۔وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ایران کے سفیر مہدی ہنر دوست نے ملاقات کی ۔وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق ملاقات کے دوران وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پاکستان برادر ملک ایران کے ساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے ‘دونوں ملکوں کے درمیان گہرے اور برادرانہ تعلقات ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کی گنجائش ہے ۔وزیراعظم نے دونوں ممالک کے درمیان اعلی سطح وفود کے تبادلوں پر اطمینان کا اظہار کیا ۔وزیراعظم نے نیویارک میں ایرانی صدر حسن روحانی کے ساتھ ملاقات کا ذکر کیا ۔ایران کے سفیر نے ایران کی قیادت کی جانب سے نیک تمنائوں کا پیغام پہنچایا اور کہا کہ ایران پاکستان کے ساتھ تعلقات کو انتہائی اہم سمجھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے لئے پرعزم ہیں ‘ایران پاکستان کے ساتھ ہر شعبے میں تعاون کے فروغ کا خواہاں ہے ۔

متعلقہ عنوان :