ملکی معیشت اگر بری نہیں تو اچھی بھی نہیں ،مل بیٹھ کر اس پر بات چیت کی ضرورت ہے ،

آرمی چیف نے ملکی معیشت کو بہتر کرنے کیلئے تجاویز دی ہیں ،پاک فوج نے پانچ غیر ملکیوں کو بازیاب کرایا ہے، دہشت گردوں نے مغویوں کوبراستہ کرم ایجنسی پاکستان منتقل کیا تھا ، پاکستانی فورسز نے خفیہ اطلاع پر کامیاب آپریشن کیا ، گزشتہ شام 4بجے ہمارے ساتھ انٹیلی جنس شیئرنگ کی گئی تھی ،اگر انٹیلی جنس شیئرنگ ہوگی تو دہشت گردی کا خاتمہ ہوگا ،فوج میں خاص مسلک کے لوگوں کی بھرتیوں کی پابندی نہیں، پاک فوج میں عسیائی ،ہندو اور سکھ بھی ہیں ،ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفورکی نجی ٹی وی سے گفتگو

جمعرات 12 اکتوبر 2017 23:31

ملکی معیشت اگر بری نہیں تو اچھی بھی نہیں ،مل بیٹھ کر اس پر بات چیت کی ..
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 اکتوبر2017ء) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ ملکی معیشت اگر بری نہیں تو اچھی بھی نہیں ہے ،مل بیٹھ کر ملکی معیشت پر بات چیت کی ضرورت ہے ،آرمی چیف نے ملکی معیشت کو بہتر کرنے کیلئے تجاویز دی ہیں ،پاک فوج نے پانچ غیر ملکیوں کو بازیاب کرایا ہے، دہشت گردوں نے مغویوں کوبراستہ کرم ایجنسی پاکستان منتقل کیا تھا ، پاکستانی فورسز نے خفیہ اطلاع پر کامیاب آپریشن کیا ، گزشتہ شام 4بجے ہمارے ساتھ انٹیلی جنس شیئرنگ کی گئی تھی ،اگر انٹیلی جنس شیئرنگ ہوگی تو دہشت گردی کا خاتمہ ہوگا ،فوج میں خاص مسلک کے لوگوں کی بھرتیوں کی پابندی نہیں، پاک فوج میں عسیائی ،ہندو اور سکھ بھی ہیں۔

(جاری ہے)

جمعرات کو ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ پاک فوج نے پانچ غیر ملکیوں کو بازیاب کرایا لیا ہے جن میں کینیڈین شہری ان کی بیوی اور تین بچے شامل ہیں ، افغان دہشت گردوں نے 2012میں اس غیر ملکی خاندان کو اغوا کیا تھا ، دہشت گردوں نے مغویوں کوبراستہ کرم ایجنسی پاکستان منتقل کیا تھا ، پاکستان فورسز نے خفیہ اطلاع پر کامیاب آپریشن کیا ، کل شام 4بجے ہمارے ساتھ انٹیلی جنس شیئرنگ ہوئی ، یہ ایک اچھا آپریشن ہوا ،اگر انٹیلی جنس شیئرنگ ہوگی تو دہشت گردی کا خاتمہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے اپنے ملک میں جوکرنا تھا کر لیا ،آج کے آپریشن کا امریکیوں نے بھی اعتراف کیا ،طالبان کینیڈین خاندان کو افغانستان سے پاکستان منتقل کر رہے تھے۔جنرل آصف غفور نے کہا کہ متعدد ممالک دہشت گردی کا سامنا نہیں کرسکے ،ہماری فوج میں تمام صلاحیت موجود ہے ،فوج میں پابندی نہیں کہ اس میں خاص مسلک کے لوگ رہیں گے ، پاک فوج میں عیسائی ،ہندو اور سکھ بھی ہیں ، ملک کی سیکیورٹی اور معیشت کا گہرا تعلق ہے ،ملکی حالات ٹھیک نہ ہونے پر معیشت متاثر ہوتی ہے ،پاک فوج ملکی سیکیورٹی معاملات کو دیکھتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت اگر بری نہیں تو اچھی بھی نہیں ہے ،مل بیٹھ کر ملکی معیشت پر بات چیت کی ضرورت ہے ،آرمی چیف نے ملکی معیشت کو بہتر کرنے کیلئے تجاویز دی ہیں۔