پاکستان ہوا وے آئی سی ٹی سکلز مقابلہ ، یونیورسٹی روڈ شوز کی کامیاب تکمیل

جمعرات 12 اکتوبر 2017 23:31

پاکستان ہوا وے آئی سی ٹی سکلز مقابلہ ، یونیورسٹی روڈ شوز کی کامیاب ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 اکتوبر2017ء) ہوا وے آئی سی ٹی سکلز مقابلہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان کے تعاون سے شروع ہو گیا جس کا مقاصد پاکستان میں آئی سی ٹی ٹیلنٹ کے ماحول کو فروغ دینا ہے۔ پاکستان کے تمام صوبوں سے سات ہزار سے زائد یونیورسٹی طلبائ نے اس میں شرکت کیلئے درخواست دی ہے جبکہ جبکہ ملک بھر کی 20 سے زائد یونیورسٹیوں میں کامیابی سے ورکشاپس منعقد ہوئیں۔

جن اعلیٰ تعلیمی اداروں کا دورہ کیا گیا ان میں یونیورسٹی آف ا نجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور، فاسٹ نیشنل یونیورسٹی آف کمپیوٹر اینڈ ایمرجنگ سائنسز، نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اسلام آباد، غلام اسحاق خان انسٹیٹیوٹ، کامسیٹس اسلام آباد، یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ٹیکسلا، این ای ڈی کراچی، آئی بی اے سکھر، مہران یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی جامشورو، یونیورسٹی آف گجرات، BUITEMS کوئٹہ، دا?د یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کراچی، یونیورسٹی آف ایگریکلچر فیصل آباد شامل ہیں جو ہوا وے کے مجاز اطلاعاتی اور نیٹ ورک اکیڈمیوں کے بارے میں تھا۔

(جاری ہے)

لاہور گریڑن یونیورسٹی، یونیورسٹی آف لاہور، یونیورسٹی آف منیجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور اور HALP Corvit لاہور کی انتظامی ٹیموں، اساتذہ اور طلبائ نے مسلسل چار ہفتے کمپیٹیشن روڈ شو میں شرکت کی۔ اس موقع پر طلبائ کے حوصلے انتہائی بلند تھے۔ ہوا وے کے انٹر پرائز ڈیپارٹمنٹ کے نمائندے نے سیف سٹی، بگ ڈیٹا، کلا?ڈ کمپیوٹنگ، آئی او ٹی میں تازہ ترین ہوا وے آئی سی ٹی ٹیکنالوجی کا تبادلہ کیا اور طلبائ کے سوالات کے جوابات دیئے۔

ابتدائی ٹیسٹ ہواوے کے ای لرننگ پلیٹ فارم پر 16-17 اکتوبر 2017 ئ تک آن لائن منعقد ہو گا۔ تقریباً سات ہزار طلبائ کے اس ٹیسٹ میں حصہ لینے کی توقع ہے۔ ان میں سے سرفہرست 150 امیدوار طلبائ ریجنل فائنل کے لئے منتخب کئے جائیں گے۔ دوسرے مرحلے میں سرفہرست 50 طلبائ قومی فائنل میں مدمقابل ہوں گے جن میں سے 6 کامیاب طلبائ ہوا وے ہیڈکوارٹرز میں بین الاقوامی فائنل مقابلہ کا حصہ بنیں گے جنہیں مفت سفری اخراجات اور رہائشی سہولیات دی جائیں گی۔

بہترین طلبائ ہوا وے کے انٹرن شپ پروگرام اور ملازمت کے لئے کامیابی کا موقع حاصل کر سکیں گے۔ شمال، جنوب، وسطی علاقوں سے قومی اور علاقائی سطح پر کامیاب طلبائ کو پرکشش انعامات بشمول ہواوے ڈیوائسز اور مفت سرٹیفکیٹ کے مواقع ملیں گے۔ ہمیں امید ہے کہ یہ مقابلہ کامیابی سے منعقد ہوگا۔ ہم پاکستان مقابلہ میں حصہ لینے والے طلبائ کے لئے بین الاقوامی مقابلے میں اچھے نتائج کے حصول کے خواہاں ہیں۔

متعلقہ عنوان :