کلثوم نواز کی طبیعت بگڑ گئی، نواز شریف نے پاکستان واپسی کا فیصلہ موخر کر دیا

muhammad ali محمد علی جمعرات 12 اکتوبر 2017 22:59

کلثوم نواز کی طبیعت بگڑ گئی، نواز شریف نے پاکستان واپسی کا فیصلہ موخر ..
لندن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 12اکتوبر 2017ء) کلثوم نواز کی طبیعت بگڑ گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق لندن میں موجود سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ اور رکن قومی اسمبلی کلثوم نواز کی طبیعت اچانک بگڑ گئی ہے۔

(جاری ہے)

نواز شریف کے صاحبزادے حسن نواز کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ان کی والدہ کی طبیعت بگڑ گئی ہے۔ ان کی والدہ کی بھرپور دیکھ بھال کی جا رہی ہے۔ جبکہ کلثوم نواز کی طبیعت بگڑ جانے کے باعث نواز شریف نے پاکستان واپسی کا فیصلہ موخر کر دیا ہے۔ اس سے قبل نواز شریف نے کل پاکستان واپس آنے کا فیصلہ کیا تھا۔