کیپٹن صفدر ،مریم نواز پر فرد جرم19اکتوبر کو عائد کی جائے گی

جمعہ 13 اکتوبر 2017 09:38

کیپٹن صفدر ،مریم نواز پر فرد جرم19اکتوبر کو عائد کی جائے گی
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔13اکتوبر2017ء) : کیپٹن صفدر اور مریم نواز پر آج کے روز فرد جرم عائد کی جا رہی تھی لیکن سماعت19اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی ہے ،وکلا کی ہنگامی آرائی کے باعث آج کی سماعت ملتوی کی گئی۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق وکلاکی شدید ہنگامہ آرائی کے باعث جج محمد بشیر 19اکتوبر کی سماعت کی تاریخ دے کر اپنے چیمبر میں واپس چلے گئے ۔ کیپٹن صفدر اورمریم نواز پر فرد جرم19اکتوبر کو ہی عائد کی جائے گی ۔تاہم اگلی سماعت کا فیصلہ سننے کے بعد مریم نواز اور کیپٹن صفدر اپنے رہائش گاہ پر واپس چلے گئے ہیں۔