احتساب عدالت میں وکلا کی ہنگامہ آرائی معاملے پر تحقیق کروائی جائے گی،جج محمد بشیر

جمعہ 13 اکتوبر 2017 10:16

احتساب عدالت میں وکلا کی ہنگامہ آرائی معاملے پر تحقیق کروائی جائے گی،جج ..
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔13اکتوبر2017ء) :شریف خاندان کے خلاف آج کے روز نیب ریفرنس کی احتساب عدالت میں سماعت کی جا رہی تھی جب کیپٹن صفدر اورمریم نواز کمرہ عدالت میں پہنچے تو وکلا کی جانب سے شدید ہنگامہ آرائی اور نعرے بازی شروع کر دی گئی ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق جج محمد بشیر نے سماعت کی کارروائی شروع کئے بغیر سماعت 19اکتوبر تک ملتوی کر دی ،جج محمد بشیر اور تمام جج اپنے چیمبر میں واپس چلے گئے اور جج صاحبان کی جانب سے حکم دیا گیا ہے کہ احتساب عدالت میں وکلا کی ہنگامہ آرائی معاملے پر تحقیقات کروائی جائے۔جج صاحبان نے تمام کیس کے مطلق ریکارڈ بھی اپنے چیمبر میں منگوا لیا ۔ جبکہ اب مریم نواز اور کیپٹن صفدر کے خلاف 19اکتوبر کو فر د جرم عائد کی جائے گی۔ 

متعلقہ عنوان :