پاک فوج میں خاص مسلک کے لوگوں کے آنے پر کوئی پابندی نہیں ہے۔ آئی ایس پی آر

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 13 اکتوبر 2017 11:17

پاک فوج میں خاص مسلک کے لوگوں کے آنے پر کوئی پابندی نہیں ہے۔ آئی ایس ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13 اکتوبر 2017ء) : پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج میں کسی خاص مسلک کے لوگوں کے آنے پر پابندی نہیں ہے ۔پاک فوج میں عیسائی ، ہندو اور سکھ بھی موجود ہیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ پاک فوج میں ہر مسلمان افسر ایک سرٹیفیکیٹ سائن کرتا ہے اور اس سرٹیفیکیٹ میں ختم نبوتﷺ پر یقین رکھنا ڈکلئیر ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ملک میں سکیورٹی اور معیشت کا آپس میں گہرا تعلق ہے۔ ملکی حالات ٹھیک نہ ہونے ہر ملکی معیشت متاثر ہوتی ہے۔ ہمارے ملک کی معیشت اگر بُری نہیں ہے تو زیادہ اچھی بھی نہیں ہے۔ ہمیں ملکی معیشت پر مل بیٹھ کر بات کرنے کی ضرورت ہے۔ انٹرویو میں انہوں نے مزید کہا کہ پاک فوج ملکی سکیورٹی کے معاملات کو دیکھ رہی ہے۔ متعدد ممالک نے دہشتگردوں کے سامنے گھُٹنے ٹیک دئے ہیں۔ لیکن دہشتگردوں کو اس بات کا علم ہو چکا ہے کہ وہ پاکستان میں آ کر پناہ گاہیں نہیں بنا سکتے اور نہ ہی چھُپ سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :