مریم نواز کا احتساب عدالت واقعے پر افسوس کا اظہار ،

تحقیقات کا مطالبہ کردیا مجھے نہیں پتا ہوا کیا ہے، وکلا کو عدالت کے اندر آنے کی اجازت تھی تو ان کے ساتھ زیادتی ہوئی ،مریم نواز

جمعہ 13 اکتوبر 2017 11:54

مریم نواز کا احتساب عدالت واقعے پر افسوس کا اظہار ،
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 اکتوبر2017ء) مریم نواز نے پیشی پر وکلا اور پولیس کے درمیان ہونے والے تصادم کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے وزارت داخلہ سے تحقیقات کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے نہیں پتا ہوا کیا ہے، وکلا کو عدالت کے اندر آنے کی اجازت تھی تو ان کے ساتھ زیادتی ہوئی اور انہیں روکا گیا ہے۔ جمعہ کو احتساب عدالت میں نیب ریفرنسز کیسز کی سماعت ملتوی ہونے کے بعد جوڈیشل کمپلیکس میں میڈیا سے مختصر بات چیت کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم کی صاحب زادی مریم نواز نے آج کے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا۔

مریم نواز نے کہا کہ مجھے نہیں پتا آج ہوا کیا ہے، جب وکلا کو عدالت کے اندر آنے کی اجازت تھی تو ان کے ساتھ زیادتی ہوئی اور انہیں روکا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مریم نواز نے کہا کہ وہ وزارت داخلہ سے درخواست کریں گی کہ اس معاملے کی تحقیقات کی جائے کہ یہ سب کیوں ہوا اور اس کے پیچھے مقاصد کیا تھا۔واضح رہے کہ آج مریم نواز کی پیشی کے موقع پر احتساب عدالت کے باہر پولیس، لیگی کارکنوں اور وکلا میں جھڑپیں ہوئیں جس کے باعث سے (ن)لیگ لائرز فورم کے رہنمافرید چوہدری کا سر پھٹ گیا تھا جبکہ ان کے دیگر ساتھی بھی زخمی ہوئے تھے، ساتھیوں کے زخمی ہونے پر وکلا کی جانب سے عدالت میں شدید ہنگامہ آرائی کی گئی جس کے باعث جج محمد بشیر کو کیس کی سماعت 19 اکتوبر تک ملتوی کرنا پڑگئی تھی۔

متعلقہ عنوان :