وزیراعظم نے گرانقدر مذہبی اور سیاسی خدمات کے اعتراف میں مولانا مفتی محمود کے اعزاز میں یاد گاری ٹکٹ کا اجراء کردیا

جمعہ 13 اکتوبر 2017 11:54

وزیراعظم نے گرانقدر مذہبی اور سیاسی خدمات کے اعتراف میں مولانا مفتی ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 اکتوبر2017ء) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے جمعیت علمائے اسلام کے بانی مولانا مفتی محمود کے اعزاز میں یاد گاری ٹکٹ کا اجرا کردیا،یادگاری ٹکٹ مولانامفتی محمود کی گرانقدر مذہبی اور سیاسی خدمات کے اعتراف میں ٹکٹ جاری کیا گیا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو مولانا مفتی محمود کے اعزاز میں یاد گاری ٹکٹ جاری کرنے کی خصوصی تقریب منعقد کی، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے یادگاری ٹکٹ کا اجرا کیا،یادگاری ٹکٹ مولانا مفتی محمود کی گرانقدر مذہبی خدمات کے اعتراف میں جاری کیا ، یادگاری ٹکٹ کے اجراء کے حوالے سے مولانا مفتی محمود کی گرانقدر سیاسی خدمات کا بھی اعتراف کیا گیا ، خصوصی تقریب میں مولانا فضل الرحمن،مولانا عبدالغفور حیدری، اکرم خان درانی، مولانا امیر زمان اور پاکستان پوسٹ کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :