ملکی معیشت گرنے کی واحد وجہ سابق وزیراعظم نواز شریف کو نااہل قرار دیا جانا ہے، اس سے سی پیک کو بھی خطرہ ہے ،

ملک میں استحکام رکھنا اداروں اور سیاستدانوں دونوں کا فرض ہے،احتساب عدالت میں پیش آنے والا واقعہ افسوسنا ک ہے،وکلاء اور بار کے ساتھ بیٹھ کر طریقہ کار بنائیں گے، آج کے واقعہ میں ہمارا کوئی سیاسی کارکن یارہنما ملوث نہیں وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کی میڈیا سے گفتگو

جمعہ 13 اکتوبر 2017 11:54

ملکی معیشت گرنے کی واحد وجہ سابق وزیراعظم نواز شریف کو نااہل قرار دیا ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 اکتوبر2017ء) وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا کہ ملکی معیشت گرنے کی واحد وجہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی نااہل قرار دیا جانا ہے، نواز شریف کو نااہل کئے جانے سے سی پیک کو بھی خطرہ ہے ، ملک میں استحکام رکھنا اداروں اور سیاستدانوں دونوں کا فرض ہے، عدالت میں ہونے والا واقعہ افسوسنا ک ہے،وکلاء اور بار کے ساتھ بیٹھ کر طریقہ کار بنائیں گے، آج کے واقعہ میں ہمارا کوئی سیاسی کارکن یارہنما ملوث نہیں ہے۔

جمعہ کو یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انتظامات ہمیشہ کیئے جاتے ہیں،میڈیا نے بنائے گئے ضباطہ اخلاق پر مکمل عمل کیا، واقعہ افسوسناک ہے، رش کی وجہ سے پیش آیا وکلاء اور بار کے ساتھ بیٹھ کر طریقہ کار بنائیں گے، تاکہ دوبارہ ایسا نہ ہو،عدالت کا احترام اور کاروائی میں کوئی خللل نہیں آنے دیں گے، واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے،عدالتی کاروائی بہتر بنانے کے لیے مزید اقدامات کریں گے۔

(جاری ہے)

سیاسی قائدین کو عدالتی کاروائی کا احساس ہے اس لیے وہ باہررکتے ہیں، آج کے واقعے میں کوئی سیاسی کارکن یا رہنما ملوث نہیں تھا، مریم نواز کو از خود اس واقعے پر افسوس ہوا ہے، مسلم لیگ (ن) کی قیادت کارکنوں اور خواتین کو عزت واحترام دیتی ہے، ملکی معیشت گرنے کی واحدوجہ محمد نواز شریف کی نااہلی ہے، نواز شریف کو نااہل کیئے جانے سے سی پیک کو بھی خطرہ لاحق ہوگیا ہے۔انھوں نے کہا کہ ملک میں استحکام رکھنا اداروں اور سیاستدانوں دونوں کا فرض ہے، اداروں کو اس ماحول کااحساس کرنا چاہیے، سیاسی صورتحال کی وجہ سے سرمایہ کار تذبذب کا شکار ہے۔