انسداد دہشتگردی عدالت نے ججز نظربندی کیس میں پرویز مشرف کے ضامن کو تحریری جواب جمع کرنے کا حکم دیدیا

اگر ڈاکٹر نے اجازت دی تو ان کے موکل پاکستان واپس آجائیں گے، سا بق صدر کے وکیل کا انسداد دہشت گردی عدالت کے استفسار پرجواب ، سماعت 27 اکتوبر تک ملتوی

جمعہ 13 اکتوبر 2017 12:14

انسداد دہشتگردی عدالت نے ججز نظربندی کیس میں  پرویز مشرف کے ضامن کو ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 اکتوبر2017ء) انسداد دہشتگردی عدالت نے ججز نظربندی کیس میں سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کے ضامن کو تحریری جواب جمع کرنے کا حکم دیدیا جبکہ پرویز مشرف کے وکیل اختر شاہ ایڈووکیٹ نے انسداد دہشت گردی عدالت کو بتایا کہ اگر ڈاکٹر نے اجازت دی تو ان کے موکل پاکستان واپس آجائیں گے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو انسداد دہشتگردی عدالت میں پرویز مشرف کے خلاف ججز نظر بندی کیس کی سماعت ہوئی جس دوران پرویز مشرف کے وکیل اختر شاہ اور ضامن کیپٹن (ر) نذیر عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے استفسار کیا کہ ضامن بتائیں کب پرویز مشرف کو پیش کرسکتے ہیں اس پر اختر شاہ ایڈووکیٹ نے جواب دیا کہ پرویز مسرف کو ڈاکٹر نے اجازت دی تو واپس آجائیں گے۔ پرویز مشرف کے ضامن کو تحریری جواب جمع کرانے کا حکم دیدیا۔ انسداد دہشت گردی عدالت نے سماعت 27 اکتوبر تک ملتوی کردی۔