طلال چو ہدری کی فرمانبراداری ،احتساب عدالت کے باہر ہنگامے کے دوران وزیر مملکت مریم نواز سے ہدایات لیتے رہے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعہ اکتوبر 12:29

طلال چو ہدری کی فرمانبراداری ،احتساب عدالت کے باہر ہنگامے کے دوران ..
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 13اکتوبر 2017ء ):احتساب عدالت کے باہر ہونے والے ہنگامے کے دوران وزیر مملکت طلال چودھری مریم نواز سے ہدایات لیتے رہے اور باہر کی رپورٹیں مریم نواز کو دیتے رہے ۔تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری مریم نواز اور کیپٹن (ر)صفدر کی پیشی کے موقع پر احتساب عدالت کے اندر موجود تھے کہ باہر ہنگامہ برپا ہو گیا ۔

مریم نواز کو اطلاع ملی تو انہوں نے وزیر مملکت کی سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ اندر بیٹھے ہیں ، باہر وکلاء کے سر پھٹ گئے ہیں ۔مریم نواز نے طلال چوہدری کو ہدایت کی کہ وہ باہر جائیں اور فوری طور پر معاملات کو دیکھیں ۔ اس سارے معاملے میں طلال چوہدری فرمانبرادری کی مجسم تصویر بنے مریم نواز سے ہدایات لیتے رہے اور انکو باہر کی رپورٹیں دیتے رہے۔اسی اثنا میں کیپٹن (ر) صفدر عدالت میں داخل ہوئے تو وکلاء زبردستی اندر گھس آئے ۔جس کے بعد شور شرابے کے باعث بغیر کسی کاروائی کے عدالت کی کاروائی کو 19اکتوبر تک ملتوی کر دیا گیا ۔

Your Thoughts and Comments