Live Updates

نواز شریف کو ڈی ریل نہیں ہونا چاہئیے، خود کو بچانے کے لئے عدلیہ اور فوج کے خلاف بیانات دئے جا رہے ہیں، عمران خان

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 13 اکتوبر 2017 12:39

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13 اکتوبر 2017ء) : نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان نے کہا کہ اب نواز شریف کو ڈر لگا ہوا ہے کہ اگر منی لانڈرنگ میں فرد جرم عائد ہو گئی تو اندرون اور بیرون ملک ان کی جائیداد ضبط اور اثاثے منجمد ہو جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ان لوگوں کا علاج باہر ، اثاثے باہر ، شاپنگ باہر، عید باہر اور یہ پاکستان کی عدلیہ اور سپریم کورٹ کو برا بھلا کہہ رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ان کی جانب سے فوج سے متعلق بھی غلط بیانات دئے جا رہے ہیں۔ یہ جو کچھ بھی کر رہے ہیں اپنی کرپشن بچانے کے لیے کر رہے ہیں۔ اگر یہ کسی طرح ڈی ریل ہو جاتے ہیں ، تو یہ لوگ یہی کہیں گے کہ ہم بچ گئے ہیں اور جو بھی ہوا وہ ہمارے خلاف سازش تھی۔ شاہد خاقان عباسی نے وزیر اعظم بننے کے بعد کہا کہ نواز شریف میرا لیڈر ہے، ایک کرپٹ آدمی ملک کے وزیراعظم کا لیڈر کیسے ہو سکتا ہے۔ انہوں نے اپنے تین سو ارب روپے کی کرپشن کا حساب دینا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات