شارجہ میں بھارتی شخص نے درخت کے ساتھ لٹک کر پھانسی لے لی

Sadia Abbas سعدیہ عباس جمعہ اکتوبر 12:45

شارجہ میں بھارتی شخص نے درخت کے ساتھ لٹک کر پھانسی لے لی
شارجہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 اکتوبر2017ء) خلیجی ذرائع کے مطابق شارجہ میں موالہی کے علاقے میں ایک 52 سالہ بھارتی شخص نے درخت سے لٹک کرخود کو پھانسی دے دی۔ پولیس نے مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہاں سے گزرتے ہوئے راہگیر نے لاش دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی۔

پولیس ایمبولینس ٹیم کے ساتھ فورا جائے حادثہ پر پہنچی اور وہاں پہنچ کر انہوں نے شخص کو دیکھا تو وہ پہلے ہی مر چکا تھا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق اس شخص نے خودکشی کی ہے۔ پولیس نے جائے حادثہ سے ثبوت اکھٹے کر لیے ہیں اور مزید تحقیقات کے لیے انھٰیں فرانسک لیبارٹری بھیج دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

Your Thoughts and Comments