قادیانیوں سے متعلق بیان ،صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ پر ہائیکورٹ بار میں داخلے پر تا حیات پابندی لگا دی گئی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعہ 13 اکتوبر 2017 12:48

قادیانیوں سے متعلق بیان ،صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ پر ہائیکورٹ ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 13اکتوبر 2017ء ):صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ کو قادیانیوں کی حمایت میں بیان دینا مہنگا پڑ گیا ۔صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ کی ہائیکورٹ بار کی ممبر شپ ختم کر کے ہائیکورٹ بار میں داخلے پر تا حیات پابندی لگا دی گئی تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر قانون قادیانیوں کے متعلق بیان دینے کے بعد مصیبت میں ہیں دو روز قبل صوبائی وزیر قانون نے ایک نجی ٹی وی پر بیان دیتے ہوئے کہا تھا کہ ہمارے علماء قادیانیوں کو غیر مسلم نہیں سمجھتے ۔

(جاری ہے)

وزیر قانون کا مزید کہنا تھا کہ انکی تمام چیزیں مسلمانوں جیسی ہیں ۔ صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ کے اس بیان کے بعد ملک میں قادیانیوں کو لے کر ایک نئی بحث شروع ہو چکی ہے ۔ ملک کی اکثریت رانا ثنا اللہ کے اس بیان کو سخت نا پسندیدگی دیکھ رہی ہے ۔حال ہی میں رانا ثنا ء اللہ کی ہائیکورٹ بار کی ممبر شپ ختم کر دی گئی ہے اور راناثناء اللہ کے ہائیکورٹ داخلے پر بھی تا حیات پابندی لگا دی گئی ہے ۔