چین میں نئے بھارتی سفیر کی تقرری

گوتم بمبا والی فی الوقت پاکستان میں ہائی کمشنر ہیں،

جمعہ 13 اکتوبر 2017 13:13

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 اکتوبر2017ء) بھارتی حکام نے سینئر سفارتکار گوتم بمبا والی کو چین میں بھارت کا نیا سفیر مقرر کیا ہے،یہ بات حکام نے بتائی ہے،اسضمن میں اعلان بھارتی وزرات خارجہ کی طرف سے جمعرات کی رات کو کیا گیا،وزارت کی طرف جاری کیے جانے والے اعلامیہ میں کہا گیا ہے ’’گوتم ایچ بمبا والی) جو اس وقت اسلامی جمہوریہ پاکستان میں بھارتی ہائی کمشنر کو عوامی جمہوریہ چین میں بھارت کا آئندہ سفیر مقرر کیا گیا ہے،بھارتی وزارت خارجہ کے حکام کے مطابق توقعہ ہے کہ بمبا والی جلد ہی نئی ذمہ داریاں سنبھال لے گیں،انھیں وجے گو کھالی کی جگہ نیا سفیر مقرر کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :