Live Updates

اپنی 30 بلین روپے کی کرپشن کے بچاؤ میں آج مسلم لیگ ن نے دوسری مرتبہ عدلیہ پر حملہ کیا۔ عمران خان

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 13 اکتوبر 2017 12:59

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13 اکتوبر 2017ء) : پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں احتساب عدالت کے باہر ہونے والے بد نظمی سے متعلق کہا کہ آج مسلم لیگ نے دوسری مرتبہ پاکستان کی عدلیہ پر حملہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج عدلیہ پر حملہ بیرون ملک موجود 30 بلین روپے کی لوٹی ہوئی رقم کو بچانے کے لیے کیا گیا۔

عمران خان نے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ اب ہمیں احتساب عدالت کے باہر رینجرز کی موجودگیہ پر درباری احسن اقبال کا ڈرامہ سمجھ آگیا ہے۔ یہ ڈرامہ نیب کے ججز کو غیر محفوظ کرنے کے لیے رچا گیا تھا۔
مسلم لیگ ن واضح طور پر ملکی اداروں کو مکمل طور پر تباہ و برباد کرنے پر بضد ہے۔

(جاری ہے)

یہ مسلم لیگ ن کا ایجنڈا ہے جس سے قوم کو بچنا چاہئیے۔

ملکی اداروں کی تباہی کا مطلب ملک کو منتشر کرنا ہے۔ یہ بھی مسلم لیگ ن کے ایجنڈے کا حصہ ہے۔
یاد رہے کہ آج صبح مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر جوڈیشل کمپلیکس کے باہر بدنظمی ہو گئی۔بد نظمی کے ہیش نظر جوڈیشل کمپلیکس کے باہر پولیس اور وکلا کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی اور اس دوران ایک وکیل کا سر پھٹ گیا۔ وکلا نے الزام عائد کیا کہ انہیں پولیس نے عدالت جانے سے روکا اور ڈنڈے برسا دئے جس کےباعث ان کے ساتھی وکیل کا سر پھٹ گیا اور اُسے اسپتال منتقل کرنا پڑا۔ بد نظمی کے باعث عدالت نے مزید سماعت کو 19 اکتوبر تک ملتوی کر دیا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات