عارف نظامی نے حنیف عباسی کے وکیل اکرم شیخ اور جہانگیر ترین کے مابین تعلق بتا دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ اکتوبر 13:24

عارف نظامی نے حنیف عباسی کے وکیل اکرم شیخ اور جہانگیر ترین کے مابین ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13 اکتوبر 2017ء) : نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے معروف صحافی عارف نظامی نے ن لیگی رہنما حنیف عباسی کے وکیل اکرم شیخ اور پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین کے مابین رشتہ بتا دیا۔

عارف نظامی کا کہناتھا کہ جہانگیر ترین میرے ذاتی دوست ہیں اور جہاں تک میں ان کو جانتا ہوں وہ اپنے کاروبار کے معاملے میں شفاف ہیں اور تمام پارلیمنٹیرینز سے زیادہ ٹیکس بھی دیتے ہیں۔

عارف نظامی نے اکرم شیخ سے کہا کہ آپ تو ماضی میں ان کے وکیل بھی رہ چکے ہیں جس پر اکرم شیخ نے اعتراف کیا اور کہا کہ میں بھی جہانگیر ترین کو کافی عرصہ سے جانتا ہوں ، میں ایف سی کالج میں ان سے دو سال آگے تھا۔ لیکن اب معاملات پیشہ ورانہ امور کے ہیں۔ ان کا مزید کیا کہنا تھا آپ بھی دیکھیں:

Your Thoughts and Comments