دبئی ٹریفک حادثے میں 4 افراد جاں بحق،3 زخمی

Sadia Abbas سعدیہ عباس جمعہ 13 اکتوبر 2017 13:54

دبئی ٹریفک حادثے میں 4 افراد جاں بحق،3 زخمی
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 اکتوبر2017ء) دبئی پولیس نے جمعرات کے روز مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ دبئی روڈ پر تین ٹرکوں کے ٹکرانے سے ہونے والے ٹریفک حادثے میں 4 افراد جاں بحق اور3 زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق سامان اٹھانے والےٹرک کے ڈرائیور نے ٹرک اپنے سے آگے والے ٹرک میں دے مارا اور وہ ٹرک جا کے اگلے ٹرک سے ٹکرایا اور حادثہ پیش آیا۔ حادثہ جمعرات کے روز شام 4 بجے پیش آیا۔سامان اٹھانے والے ٹرک کا ڈرائیور اور 3 اور لوگ جاں بحق ہو گئے جبکہ دوسرے ٹرک میں موجود لوگ زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو اسپتال پہنچا دیا گیا ہے جہاں انکا علاج جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :