کوئٹہ میں پر س چھیننے والے ملزم اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ

ایک پولیس اہلکار جاں بحق ، دو پولیس اہلکاروں اوربچے سمیت تین افراد زخمی ،چور زخمی حا لت میں فرار فقیر محمد روڈ پر فائرنگ کا واقعہ ٹارگٹ کلنگ نہیں ،پرس چھیننے کی وارادت کے دوران ملزم نے اہلکاروں پرفائرنگ کی،قائم مقام آئی جی پولیس ایوب قریشی کی میڈیا سے گفتگو

جمعہ 13 اکتوبر 2017 17:23

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2017ء) کوئٹہ میں پر س چھیننے والے ملزم اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ایک پولیس اہلکار جاں بحق ،دو پولیس اہلکاروں اوربچے سمیت تین افراد زخمی ،چور زخمی حا لت میں فرار، تفصیلا ت کے مطابق جمعہ کی صبح کوئٹہ کے علاقے فقیر محمد روڈ پر گلبرگ سٹریٹ میں پولیس کی گشت پر ما مور پارٹی اور مسلح چور کے درمیان اس وقت فائرنگ کا تبا دلہ ہوا جب وہ خاتون سے پرس چھیننے کی کوشش کر رہا تھا ،ملزم کی فائر نگ سے ایک پولیس علی محمد جاں بحق جبکہ دو پولیس اہلکار رضا ،عمران اور 5سالہ راہگیر بچہ مزمل زخمی ہوگئے ،واقع کے بعد حملہ آور زخمی حالت میں فرار ہوگیا،زخمیوں اور لاش کو سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کردیا گیا ،اس موقع پر گفتگو کر تے ہوئے قائم مقام آئی جی پولیس محمد ایوب قریشی نے میڈیا کو بتا یا کہ فقیر محمد روڈ پر فائرنگ کا واقعہ ٹارگٹ کلنگ نہیں ہے پرس چھیننے کی وارادت کے دوران ملزم نے اہلکاروں پرفائرنگ کی انہوں نے بتایا کہ فقیرمحمد روڈ سے پرس چھیننے کے واقعات کی شکایات پر گشتی پارٹی مامور کی گئی تھی پولیس کی جوابی فائرنگ سے ملزم زخمی حالت میں فرار ہو گیا ہے جس کی تلاش جاری ہے ۔