ہواوے نے’’ ہوائی اڈے کا حل‘‘ منصوبہ پیش کر دیا

منصوبے کا مقصد مسافروں کو ہوائی اڈوں پر قطار میں طویل انتظار سے بچانا ہے، اس نظام کے ذریعے سکیورٹی کیمرے ، مسافروں کی تمام معلومات جمع کر لیں گے، پاکستان سمیت کئی ممالک کو منصوبے پر عمل کی پیشکش کی گئی ہے،ایم ڈی ہواوے انٹرپرائز گروپ

muhammad ali محمد علی جمعہ 13 اکتوبر 2017 20:39

ہواوے نے’’ ہوائی اڈے کا حل‘‘ منصوبہ پیش کر دیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 اکتوبر2017ء) ایک معروف چینی موبائل گروپ نے ملک بھر کے ہوائی اڈوں پر آنے اورجانیوالے مسافروں کو بہتر ممکنہ سہولتیں فراہم کرنے کے لئے ایک جامع منصوبہ تیار کیا ہے،اس منصوبے کو’’ ہوائی اڈے کا حل ‘‘ کا نام دیا گیا ہے ،یہ ایسا نظریہ ہے جس سے ہوائی اڈوں پر طویل قطاروںسے بچا جا سکتا ہے، اس نظام کے ذریعے سکیورٹی کیمرے ،آنے جانے والوں کے چہرے اور ان کے پاسپورٹ اور ویزا معلومات کے بارے میں بھی تمام ڈیٹا جمع کریں گے ، ایسے دروازے نصب کئے جائیں گے جو مسافروں کے قریب آنے پر خود بخود کھل جائیں گے، یہ منصوبہ ہواوے گروپ نے پیش کیا ہے ، یہ بات پیش نظر رکھتے ہوئے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے پر عملدرآمد کے بعد بڑی تعداد میں چینی اور غیرملکی چینی ہوائی اڈوں پر آرہے ہیں، اس حل کے ذریعے مسافروں کو قطار میں طویل انتظار نہیں کرنا پڑے گا اور ان کی شناخت کو بھی بہتر طریقے سے یقینی بنایا جا سکے گا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انٹرپرائز بزنس گروپ ہواوے کے ایم ڈی الا الشمی نے کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ سی پیک کے باعث پاکستان کی معیشت ترقی کررہی ہے اور غیر ملکیوں کی بڑی تعداد پاکستان کا رخ کررہی ہے ، یہ صورتحال دیکھتے ہوئے ہواوے نے پاکستان سمیت کئی ملکوں کو ہوائی اڈ ے کا حل منصوبے کی پیشکش کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہواوے پہلے ہی پاکستان میں کئی منصوبوں پر کام کررہا ہے اور محفوظ شہر منصوبہ ان میں سے ایک ہے، ہواوے نے اسلام آباد لاہور میں ’’محفوظ شہر‘‘ منصوبے مکمل کئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :