Live Updates

عمران خان کو چور دروازے سے اقتدار چاہیے،جمہوریت میں حکومت عوام کے ووٹوں سے ملتی ہے،ساجد وسیم ملک

ہفتہ 14 اکتوبر 2017 23:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 اکتوبر2017ء) مسلم لیگ(ن) خواتین ونگ یوتھ کی جنرل سیکرٹری ساجد وسیم ملک نے کہا ہے کہ عمران خان کو چور دروازے سے اقتدار چاہیے،جمہوریت میں حکومت عوام کے ووٹوں سے ملتی ہے۔مسلم لیگ(ن) ب بھی اقتدار میں دو تہائی اکثریت سے زائد نمائندگی حاصل کی ہے۔2018کے عام انتخابات کے بعد خیبر پی کے بھی عمران کے ہاتھوں سے جاتا رہے گا۔

اس مرتبہ پارٹی پورے ملک میں حکومت بنائے گی۔یوتھ ونگ پارٹی کی اصل طاقت اور سرمایہ ہے کیپٹن صفدر کی قیادت میں تنظیم سازی کو مزید موثر کیا جائے گا۔وہ ہفتہ کو داروغہ والا میں یوتھ ونگ کے نئے عہدیداروں کو نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے مزید کہا اقتصادی راہداری دونوں ملکوں اور پورے خطے کے استحکام میں اہم سنگ میل ہے۔

(جاری ہے)

حکومت پاکستان پاک چائنا اقتصادی راہداری کو نصاب میں شامل کرنے پر غور کررہی ہے،پاک چائنا اقتصادی راہداری کے 90 فیصد منصوبوں پر کام شروع ہو چکا ہے،اربوں کھربوں کی کرپشن کر کے پاکستان کو کھوکھلا کیا گیا ہے۔ خدا کے واسطے اب منافقت چھوڑ دیں، پشاور میں تو میٹرو بس سروس چلا نہیں سکے اور اس کی ایک اینٹ نہیں لگی لیکن سیاسی مخالفین اور افراتفری کے ایجنڈے پر کاربند نیازی صاحب لاہور کے شہریوں کو اورنج لائن میٹرو ٹرین سے محروم کرنے کے درپے ہیں۔ چور دروازے سے اقتدار چاہیے،تبدیلی کے دعویداروں نے اگر حقیقی تبدیلی دیکھنی ہے تو پنجاب میں آ کر دیکھیں، ن لیگ کی حکومت ملک کو دہشت گردی سے پاک کرکے ہی دم لے گی،لیگی قیادت بھاگنے والی نہیں بلکہ بگانے والی ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :