چین اور امریکا کے درمیان توانائی کے شعبے میں دو طرفہ تعاون بارے فورم کا انعقاد

اتوار 15 اکتوبر 2017 11:50

واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2017ء) امریکی شہر ڈینور میں چین اور امریکا کے درمیان توانائی کے شعبے میں دو طرفہ تعاون کے حوالے سے فورم منعقدکیا گیا۔چینی خبر رساں ادارے کے مطابق فورم میں چینی حکومتی شخصیات ، توانائی ماہرین سمیت ڈیڑھ سو افراد نے شرکت کی۔چین کے قومی ترقیاتی اور اصلاحاتی کمیشن کے وسائل کی بقاء اور ماحولیاتی تحفظ کے شعبے کے ڈائریکٹر جنرل رین شوبن نے چینی وفد کی قیادت کی۔

(جاری ہے)

اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ چین اور امریکا توانائی کی بقاء کے حوالے سے باقی دنیا کے لیے مثال بن سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ فریقین کے گرین توانائی کے حوالے سے مشترکہ اہداف ہیں۔ ڈینور شہر کے نائب میئر الیگرا ہائنیس نے شرکاء کو بتایا کہ توانائی کے مئوثر استعمال اور بچت کے لحاظ سے ڈینور امریکا میں سر فہرست ہے۔منتظمین کے مطابق مذکورہ فورم سینئر امریکی اور چینی حکام کے درمیان توانائی کے حوالے سے مئوثر منصوبہ سازی ، نئی پالیسیوں کی تیاری اور تجارت و سرمایہ کاری سے متعلق مواقع کے جائزے کا اہم پلیٹ فارم ہے۔واضح رہے کہ مذکورہ فورم کاپہلی بارانعقاد 2010ء میں ہوا تھا ۔

متعلقہ عنوان :