چوہدری نثار اور شہباز شریف کے درمیان ملاقات،ملکی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال

اتوار 15 اکتوبر 2017 12:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 اکتوبر2017ء) وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف اور سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کے درمیان ہونے والی ملاقات میں ملک کی موجودہ صورت حال پر بات چیت ہوئی۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق چوہدری نثار اور شہباز شریف میں لاہو ر میں ہونے والی ملاقات ڈیڑھ گھنٹے جاری رہی ،جس میں چوہدری نثار نے اداروں کے خلاف محتاط رویہ اپنانے کا کہا۔واضح رہے اس سے قبل بھی چوہدری نثار اپنی پارٹی کوایسی ہی ہدایات دیتے ہیں کہ وہ ملک کے اداروں کے خلاف کوئی بھی بات نہ کریں۔دونوں رہنمائوں کے درمیان یہ ملاقات اس وقت ہوئی جب شہباز شریف نے اپنے ایک پیغام میں کہا تھا کہ نیب کرپٹ اور ملکی خزانے لوٹنے والوں کا احتساب کرنے میں ناکام رہا ہے۔