کراچی میں پولیس اور رینجرز کا مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن‘20 مشتبہ افراد زیر حراست

اتوار 15 اکتوبر 2017 12:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 اکتوبر2017ء) پولیس نے بلدیہ ٹاؤن کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کرکے بیس افراد کو حراست میں لے لیا۔ سرچ آپریشن مدینہ ،سوات اورنیازی کالونی میں کیاگیا۔

(جاری ہے)

سرچ آپریشن کے دوران مشتبہ افرادکی بائیومیٹرک تصدیق بھی کی گئی۔دوسری جانب عزیز آباد میں رینجرز نے سرچ آپریشن کیا تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔سرچ آپریشن خلیج ٹاورزمیں کیا گیا، جس کے باعث راستے بند رہے۔

متعلقہ عنوان :