چین میں ماربل، گرینائیٹ اوردیگر آرائشی پتھروں کی بین الاقوامی نمائش مارچ میں منعقد ہوں گی

اتوار اکتوبر 12:20

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 اکتوبر2017ء) چین میں ماربل، گرینائیٹ اوردیگر آرائشی پتھروں کی بین الاقوامی نمائش آئندہ سال مارچ میں منعقد ہوں گی جس میں متعددپاکستانی کمپنیوں اورتاجروں کی شرکت متوقع ہے۔ٹریڈڈویلپمنٹ اتھارٹی کے مطابق یہ نمائش چھ مارچ سے 9مارچ تک جاری رہیں گی جس میں ماربل، گرینائیٹ ، ٹائلز، اوردیگر آرائشی پھتروں کی نمائش ہوں گی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر بین الاقوامی سودوں کا بھی امکان ہے۔18ویں ژیامن انٹرنیشنل سٹون فئیرکے نام سے یہ نمائش 4روز تک جاری رہی گی۔ پاکستان ماربل کے ذخائر کے اعتبار سے دنیا کے 10بڑے ممالک میں شامل ہے ۔ملک میں ماربل کی 64سے زائد اقسام ہیں ۔ایک اندازے کے مطابق عالمی منڈی میں ماربل کی کل تجارت کا حجم 62 بلین ڈالر ہے جس میں پاکستان کا حصہ 1 فیصد سے بھی کم ہے۔ماربل کی صنعت 30 ہزار سے زائد افراد کو روزگار بھی فراہم کر رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :