عامر خان کی فلم’’ سیکرٹ سپر سٹار‘‘ اور اجے دیوگن کی فلم ’’گول مال اگین ‘‘ کو کلیئرنس سر ٹیفکیٹ مل گیا

اتوار اکتوبر 12:30

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 اکتوبر2017ء) بالی وڈ اداکار عامر خان کی فلم’’’ سیکرٹ سپر سٹار‘‘ اور اجے دیوگن کی فلم ’’گول مال اگین ‘‘ کو کلیئرنس سر ٹیفکیٹ مل گیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سنسر بورڈ نے فلم سیکرٹ سپر سٹار اور گول مال اگین کے سب سے کم مناظر کاٹے ہیںاور دونوں ہی کو کلیئرنس سر ٹیفکیٹ دے دیئے گئے ہیں۔ فلم’’’ سیکرٹ سپر سٹار‘‘کے ہدایتکار آدویت چندن ہیں جو 19 اکتوبر کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی ۔

(جاری ہے)

دریں اثناء عامر خان نے ایک گفتگو کے دوران کہا کہ فلم سیکرٹ سپر سٹار میں شکتی کمار کا کردار میری شخصیت سے بہت مختلف ہے۔ میرے لئے کردار کے مطابق اداکاری کرنا یا اسے محسوس کرنا ایک چیلنج تھا۔عامر خان نے کہا کہ شکتی کمار کا کردار ادا کرتے ہوئے مجھے مزا آیا۔ ہدایتکار روہت شیٹی کی فلم گول مال اگین 20 اکتوبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔۔فلم کی کاسٹ میں اجے دیوگن،تبو ، ارشد وارثی ،پرینیتی چوپڑا،تشار کپور، شریاس تلپاڈی اور کنال کھیمو و دیگر شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :