ایکس مین سیریز کی فلم’’ دی نیو میوٹنٹس‘‘ کا ٹریلرجاری

اتوار اکتوبر 12:30

لاس اینجلس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 اکتوبر2017ء) ایکشن سے بھرپور ہالی وڈ سائنس فکشن فلم دی نیو میوٹنٹس کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا۔عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایکشن سے بھرپور ایکس مین سیریز کی یہ 11 ویں سائنس فکشن فلم ہے۔

(جاری ہے)

جوش بون کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی 5ایسے سپر ہیروز پر مبنی ہے جو ماضی کی غلطیوں کا ازالہ کرنے کے لئے لڑتے دکھائی دیتے ہیں۔فلم میں اداکاری کے جوہر دکھانے والوں میں اینیا ٹیلر،میسی ولیمز،چارلی ہیٹن،ہینری زاگا،بلو ہنٹ اور ایلائس براگا سمیت دیگر ادکار شامل ہیں۔یہ فلم آئندہ سال 13اپریل کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔